April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sam-ware.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سرسید یونیورسٹی کا کھیلوں کے فروغ  میں نمایاں کردار ہے ، رحمت اللہ شیخ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)  ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ سرسید یونیورسٹی کھیلوں کے فروغ کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے رسہ کشی کا مقابلہ کشمیریوں کے حقوق کی جدوجہد کی نشاندہی کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے رسہ کشی کے نمائشی میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکشمیریوں کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا،ہماری نوجوان نسل کو کشمیری عوام سے سبق سیکھنا چاہیئے جو مختلف صعوبتیں برداشت کرنیکے باوجود اپنے مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ۔رسہ کشی کا نمائشی میچ سرسید یونیورسٹی  نے کراچی  کو شکست دے کر نام کیا۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نے جیتنے والی ٹیم کو انعامات دیئے جبکہ وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کو یادگاری شیلڈ پیش کی، کشمیریوں کے لئے حصول علم کے دروازے کھل جائے گے ۔مبشر مختارنے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *