April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sam-ware.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ایسا ہوگا ،لوگوں کو شعیب، ثنا ءکے بارے میں بالکل اندازہ نہیں تھا : احسن خان

 اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو ثناءاور شعیب کے بارے میں بالکل اندازہ نہیں تھا شاید اس لئے زیادہ جھٹکا لگا۔
حال ہی میں احسن خان نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس میں میزبان نادیہ خان نے اداکار ہ سے ثناء اور شعیب کی شادی کے حوالے سے سوال کیا جس کا احسن خان نے محتاط انداز میں جواب دیا۔میزبان نے پوچھا ‘ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی ہوئی، یہ کیسے ہوئی؟’جواب میں احسن مسکرائے اور کہا یہ کیسا سوال ہے، مجھے کیوں پتا ہوگا ؟جس پر نادیہ خان نے اصرار کرتے ہوئے کہا ثناء تمہارے ساتھ ڈرامے میں اتنا عرصہ رہی، تم لوگوں نے کام کیا تو اس نے ضرور کوئی بات کی ہوگی۔
اداکار نے کہا کہ’سچ پوچھیں تو مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ثناء کی شادی ہوگئی، مطلب اگر وہ اپنے سابقہ ازدواجی رشتے میں خوش نہیں تھی تو طلاق لینا اور پھر دوسری شادی کرنا، میرے خیال میں ہمارے لئے یہ عام بات اس لئے ہونی چاہیے کہ یہ ان کا ذاتی انتخاب ہے’۔ اللہ نے جسے جیسے ملوانا ہوتا ہے ملوا دیتا ہے، ہمارے ذہنوں میں ہوتا ہے کہ کوئی کس سے کیسے ملا ہوگا، قسمت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا’۔
نادیہ خان کے ایک سوال پر انہوں نے مزید کہا کہ ثناء سے میری اچھی دوستی ہے، اگر کبھی اس نے مجھ سے شعیب کے بارے میں بات کی بھی ہوگی تو میں یہاں اس کا تذکرہ نہیں کرنا چاہوں گا۔ مجھے لگتا ہے لوگوں نے اس خبر پر کچھ زیادہ ہی ردعمل دیا یا انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا اس لیے اس خبر سے انہیں جھٹکا لگا، تو کسی نے نکاح کرلیا اس سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ثناءجاوید اور شعیب ملک نے جنوری 2024 میں سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *