April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sam-ware.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پابندی غیر قانونی اولمپئن رشید الحسن کا عدالت جانے کا اعلان 

لاہور(آئی این پی) عالمی شہرت یافتہ ہاکی کھلاڑی و سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن رشید الحسن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف  ) کی جانب سے ان پر دس سال کی پابندی لگائے جانے پر ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ مجھ پر کس قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ؟مجھ پر پابندی کا نوٹس مکمل طور پر غیر قانونی ہے ،میرے پاس پی ایچ ایف کا یا کوئی اور عہدہ نہیں،پابندی کا نوٹس واپس نہ لیاتو  قانونی کارروائی کروں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہہوئے رشید الحسن کا کہنا تھا کہ ہاکی کے میدان میں ہماری مسلسل تنزلی ہورہی ہے، میں نے کبھی کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے کسی کی تضحیک ہوئی ہو،ہم عالمی سطح پر ہاکی میں اٹھارویں نمبر پر چلے گئے ہیں،ہم تین مرتبہ اولمپک ،چار مرتبہ ورلڈ کپ،سات مرتبہ ایشیئن چیمپیئن  بن چکے ہیں  ،میں 40 سالوں میں کبھی پی ایچ ایف کا عہدیدار نہیں رہا ،موجودہ فیڈریشن نے کرپشن ہاکی کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا،موجودہ فیڈریشن چاہتی ہے کوئی ان کی کرپشن کی بات نہ کرے ،کرپشن کی وجہ سے ہاکی تباہ ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *