April 12, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sam-ware.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 گندم کی خریداری، وزیراعلی پنجاب نے وزارتی کمیٹی قائم کردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کی خریداری سیمت دیگرامور پر پالیسی سازی کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گندم سے متعلق امور پر ارکان اسمبلی سے مشاورت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دوران اجلاس انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجناس کی ضروریات کا تعین کرکے کاشت کا فیصلہ کرنا ضروری ہے. فصل کی ضرورت کا پیشگی تعین کرنے کے لئے اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔اجلاس میں  نقل روکنے کے لئےامتحانی مراکز میں کیمرے اور آرٹیفشل ٹیکنالوجی سے کام لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ پتنگ کی دھاتی تار سے بچاؤ کے لئے بائیک پر سیفٹی گارڈ لگانے کی باقاعدہ مہم شروع کی جائےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *