April 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sam-ware.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
اچھرہ کیس، خاتون پر حملے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان بے گناہ قرار

عدالت نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں خاتون پر حملے کے مقدمے میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 2 کو بے گناہ قرار دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اچھرہ واقعے کے ملزم التمش، ندیم اور عادل کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ مقدمے میں نامزد ملزمان علیم الدین اور خالد شہنشاہ کو بھی بے گناہ قرار دے دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اچھرہ میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے بازار میں آئی خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگا کر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی جان بچائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *