April 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sam-ware.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
تین لاکھ روپے مالیت کے برانڈڈ جوتے مسجد سے چوری، ایف آئی آر درج

ٹیکسلا شہر میں چوری کی انوکھی واردات، چور نامور برانڈ ‘گچی’ کے مہنگے جوتے چوری کرکے فرار ہوگیا۔

ٹیکسلا پولیس کے مطابق مسجد سے چوری ہونے والے ڈیزائنر کے مہنگے جوڑے کی چوری کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق جوتے معروف ڈیزائنر برانڈ ‘گچی’ کے ہیں۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ جوتوں کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے، شکایت کنندہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور اس شخص کی شناخت کی جو ایک لگژری کار پر آیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق چور نے غلطی تسلیم کرنے کے باوجود جوتے واپس کرنے سے انکار کردیا۔ چوری کا واقعہ 23 جنوری کو پیش آیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *