April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sam-ware.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کیلیے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ اور قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کیلیے کمیٹی تشکیل دے دیا۔وفاقی وزیر دفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کا وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ایئرپورٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا جائزہ لے گی. کمیٹی پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امور کی نگرانی کرے گی۔کمیٹی ارکان میں وزیر نجکاری اور وزیر خارجہ شامل ہوں گے جبکہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکریٹری نجکاری اور سیکریٹری ہوا بازی ڈویژن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہوا بازی ڈویژن کمیٹی کیلیے سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *