April 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sam-ware.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ہلال احمر ، گوادر،جیونی اور پشکان کے متاثرین کی رجسٹریشن جاری

اسلام آباد( خبرنگار ) بلوچستان کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ  گوادر کی یونین کونسل پشکان میں ہلال احمر پاکستان کی رضا کار ٹیمیں عامر منیر اور افتخار احمد کی زیر نگرانی گھر گھر جاکر متاثرین اور مستحق افراد کی رجسٹریشن کر رہی ہے ۔12وارڈز پر مشتمل اس یونین کونسل کی کل آبادی 26 ہزار نفوس ہے۔اسی طرح جیونی اور سر بندر میں بھی ہلال احمر کی ٹیمیں متاثرہ گھرانوں کی رجسٹریشن ادارہ جاتی قواعد و ضوابط کے مطابق کر رہی ہیں۔چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے گوادر ریسپانس آپریشن سے متعلق کہا ہے کہ  کسی بھی متاثرہ فرد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کسی بھی مد میں ریلیف کی تقسیم یقینی بنائی جائے گی۔ہلال احمر پاکستان رجسٹریشن عمل مکمل ہونے کے بعد ریلیف کی فراہمی کی لیے اقدامات کرے گا۔ دو جگہوں پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس پینے کا صاف پانی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کر رہے ہیں۔ہزاروں  گھرانے مستفید ہو رہے ہیں۔گزشہ روز بلوچستان برانچ کے چیئرمین ٹکری شفقت لانگو اور سیکرٹری جہانزیب رہیسانی نے گوادر سٹی اور سربندر کا دورہ کیا انہوں نے ریسپانس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *